وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہے گا، کل ایک اور پریس کانفرنس ہوگی: انیس قائمخانی

muhammad ali محمد علی بدھ 16 مارچ 2016 19:26

وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہے گا، کل ایک اور پریس کانفرنس ہوگی: انیس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16مارچ۔2016ء) انیس قائمخانی کا کہنا ہے کہ کل کمال ہاوس میں ایک اور پریس کانفرنس ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم سے بغاوت کرنے والے انیس قائمخانی نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ کی مزید وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

سندھ اور کراچی سے ہزاروں لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کل کمال ہاوس میں ایک اور اہم پریس کانفرنس کی جائے گی۔ امکان ہے کہ اس کانفرنس میں ایم کیو ایم کی ایک اور وکٹ گرا دی جائے گی۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اہم رکن کی مصطفی کمال کیساتھ شمولیت کا امکان ہے۔