ناموس رسالت پر کسی نئے قانون یا موجودہ قانون میں کسی قسم کی ترمیم کو قبول نہیں کریں گی ‘ جماعت اسلامی حلقہ خواتین
عورت کے تحفظ کے قوانین قرآن و سنت کی روشنی میں بننے چاہیے،27مارچ مال روڈ پر تحفظ ناموس رسالت مارچ ہو گا ‘ پریس کانفرنس سے خطاب
بدھ 16 مارچ 2016 19:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین لاہور کی ناظمہ زرافشاں فرحین نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ہر مسلمان کی ایمانی ذمہ داری ہے ، ہمیں متحد ہو کر ملک کو سیکولر بنانے کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا ،پاکستان اسلامی ریاست ہے اس کو سیکولر بنانے کی کوششیں ناکام ہوں گی ، ناموس رسالت پر کسی نئے قانون یا موجودہ قانون میں کسی قسم کی ترمیم کو قبول نہیں کریں گی۔
ان خیالا ت کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین لاہور کی نائب ناظمہ گلفرین نواز ، شاہینہ طارق ، نازیہ توحیداورشازیہ عبدالقادر اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین لاہور 27مارچ کو مال روڈ پر ایک عظیم الشان تحفظ ناموس رسالت مارچ کر رہی ہے جس میں اﷲ کے بنی سے محبت رکھنے والی خواتین اسلام شرکت کریں گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.