ناموس رسالت پر کسی نئے قانون یا موجودہ قانون میں کسی قسم کی ترمیم کو قبول نہیں کریں گی ‘ جماعت اسلامی حلقہ خواتین

عورت کے تحفظ کے قوانین قرآن و سنت کی روشنی میں بننے چاہیے،27مارچ مال روڈ پر تحفظ ناموس رسالت مارچ ہو گا ‘ پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 16 مارچ 2016 19:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین لاہور کی ناظمہ زرافشاں فرحین نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ہر مسلمان کی ایمانی ذمہ داری ہے ، ہمیں متحد ہو کر ملک کو سیکولر بنانے کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا ،پاکستان اسلامی ریاست ہے اس کو سیکولر بنانے کی کوششیں ناکام ہوں گی ، ناموس رسالت پر کسی نئے قانون یا موجودہ قانون میں کسی قسم کی ترمیم کو قبول نہیں کریں گی۔

ان خیالا ت کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین لاہور کی نائب ناظمہ گلفرین نواز ، شاہینہ طارق ، نازیہ توحیداورشازیہ عبدالقادر اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین لاہور 27مارچ کو مال روڈ پر ایک عظیم الشان تحفظ ناموس رسالت مارچ کر رہی ہے جس میں اﷲ کے بنی سے محبت رکھنے والی خواتین اسلام شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

تحفظ ناموس رسالت مارچ ملک و قوم کے لیے ایک مثبت پیش رفت ثابت ہو گا اورعوام 27مارچ کو ناموس رسالت و حقوق نسواں مارچ میں شریک ہو کر حکمرانوں کی امریکہ نواز اور اسلام دشمن پالیسیوں اور سازشی منصوبوں کو ناکام بنا دیں گے اور یہ ثابت کر یں گے کہ اہل ایمان متحد ہیں اور پاکستان محمد ? کے غلاموں اور ناموس رسالت پر جان قربان کرنے والوں کا ملک ہے۔

متعلقہ عنوان :