سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر142261افراد کے خلاف کارروائی

سیٹ بیلٹ کا استعمال شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے‘ سی ٹی او لاہور طیب حفیظ چیمہ

بدھ 16 مارچ 2016 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ دوران سفر سیٹ بیلٹ کے استعمال کو یقینی بنانے اور اس بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی۔سیٹ بیلٹ کی پابندی یقینی بنانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران ابتک142261افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔

سی ٹی او نے کہا کہ اس سلسلے میں کارروائی کے ساتھ ساتھ وارڈنز اورٹریفک ایجوکیشن ٹیمیں عوام کو ایجوکیٹ بھی کررہی ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کے استعمال سے کسی حادثے کی صورت میں ممکنہ نقصان میں کمی آجاتی ہے ۔تمام ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کاروائی کرتے ہوئے کارکردگی رپورٹ روزانہ دفتر ارسال کریں اس سلسلے میں غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی بروقت امداد سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ٹریفک قوانین کی بالادستی اور لوگوں میں ٹریفک قوانین بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔سی ٹی او نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ شہریوں سے انتہائی شائستہ رویہ رکھتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :