پرویز مشرف کے ذاتی معالج فیصلہ کریں گے کہ ان کو علاج کے لئے کہاں بھیجا جائے،پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کیلئے خصوصی انتظامات کرنا ہونگے،وہ 2 ماہ کیلئے بیرون ملک جائیں گے ،وطن واپس آکر اپنے خلاف تمام مقدمات سامنا کریں گے ،جوڈیشل کمیشن نے لال مسجد کیس میں مشرف کوبرا ہ راست ذ مہ دار قرار نہیں دیا، مصطفی کمال کے گروپ سے الحاق یا ادغام کیا جا سکتا ، 12 مئی کا واقعہ مشرف نے یا ایم کیو ایم نے نہیں کروایا، مشرف کے دور میں ایم کیو ایم کا عسکری ونگ نہیں تھا

آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد کا پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 16 مارچ 2016 19:34

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء ) آل پاکستان مسلم لیگ ( اے پی ایم ایل)کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرمحمد امجد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے ذاتی معالج فیصلہ کریں گے کہ ان کو علاج کے لئے کہاں بھیجا جائے، ان کی بیرون ملک روانگی کیلئے خصوصی انتظامات کرنے ہونگے،وہ 2 ماہ کیلئے بیرون ملک جائیں گے، پرویز مشرف بیرون ملک گئے تو پھر وطن واپس آکر اپنے خلاف تمام مقدمات سامنا کریں گے ،جوڈیشل کمیشن نے لال مسجد کیس میں پرویز مشرف کوبرا ہ راست ذ مہ دار قرار نہیں دیا، مصطفی کمال کے گروپ سے الحاق یا ادغام کیا جا سکتا ہے ، 12 مئی کا واقعہ مشرف نے یا ایم کیو ایم نے نہیں کروایا۔

پرویز مشرف نے مصطفی کمال کو کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے 30 ارب روپے کا خصوصی پیکج دیا، مشرف کے دور میں ایم کیو ایم کا عسکری ونگ نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو اے پی ایم ایل سیکرٹریٹ یٹ میں پریس کانفرنس کر رہے تھے اے پی ایم ایل سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف خصوصی عدالت میں پہلے بھی پیش ہوئے ہیں پرویز مشرف آیندہ بھی عدالت میں پیش ہوکر بیان رکارڈ کرائیں گے،حکومت کی طرف سے پرویز مشرف کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے،مولانا عبد العزیز کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں،مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیالال مسجد کے مقدمے میں پرویز مشرف کا کوئی قصور نہیں ایم کیو ایم کا نیا گروپ اگر غیر مسلح ہوتی ہے تو ہم الحاق کرسکتیہیں،آل پاکستان مسلم لیگ مصطفی کمال کے ساتھ نہیں،اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مشرف دو ماہ بعد وطن واپس لوٹ آئیں گئے اور تمام کیسز کا سامنا بھی کریں گئے۔

لال مسجد کیس میں سابق صدر کا کوئی قصور نہیں ہم جھوٹے مقدمات سے نہیں گھبراتے،سپریم کورٹ کا آج کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ،وہ سترہ مرتبہ عدالتوں کے سامنے پیش ہو چکے ہیں ڈاکٹر امجد نے کہا کہ آسیہ اسحاق اور احمد رضا قصوری پارٹی کے ترجمان نہیں ہم اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے بیان کو سراہتے ہیں جن میں انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند کہا ہے۔

ڈکٹر امجد نے بتایا کہ پرویز مشرف کو ریڑھ کی ہڈی اور گھٹنوں میں تکلیف ہے اور شدید درد کے باعث وہ طویل سفر بھی نہیں کر سکتے ،انہوں نے بتایا کہ سابق صدر پہلے دبئی میں اپنے ذاتی معالج ڈاکٹر امتیاز کے پاس جائیں گئے جن سے مشاورت کے بعد ہی امریکہ یا انگلینڈ اپریشن کے لیے جائیں گئے،کراچی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا غیر مسلح متحدہ قومی مومنٹ سے الحاق ہو سکتا ہے لیکن مصطفی کمال کے خیالات کی حمایت کرتے ہیں پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کا پروانہ ملنے پر سنٹرل سیکٹریٹ میں مٹھائیں بانٹی گئیں تو ادھر ہی سابق صدر کی صحت کے لیے دعا بھی کی گئی