دہشت گرد افراتفری پھیلا کر ترقی کے عمل کر روکنا چاہتے ہیں ، وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت

بدھ 16 مارچ 2016 19:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے پشاور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ، دہشت گرد افراتفری پھیلا کر ترقی کے عمل کر روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے پشاور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ کاروائی قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد افراتفری پھیلا کر ترقی کے عمل کر روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری ،سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے بھی پشاور بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔