بلاول بھٹو زرداری کی پشاور میں سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے کی مذمت

بدھ 16 مارچ 2016 19:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے کی پر زور مذمت کی ہے جس میں متعدد سرکاری ملازمین شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول نے کہا کہ درجنوں لوگوں کی جان لے لینے اور زخمی کردینے سے یہ دہشتگرد کبھی بھی پاکستانی قوم کو جھکا نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے عزم کیا ہوا ہے کہ دہشتگردی کو ہمیشہ کے لئے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی۔ غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اﷲ تعالیٰ سے شہیدوں کے اعلیٰ درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔