پاکستان کیخلاف بنگلا دیش کی ٹیم میں2 مشکوک بولنگ ایکشن والے بولرز شامل

فاسٹ بولر تسکین احمد اور اسپنر عرفات سنی کا بولنگ ایکشن نیدر لینڈز کیخلاف میچ میں رپورٹ ہوا

بدھ 16 مارچ 2016 19:57

پاکستان کیخلاف بنگلا دیش کی ٹیم میں2 مشکوک بولنگ ایکشن والے بولرز شامل

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم میں2 مشکوک بولنگ ایکشن والے بولرز شامل تھے،جن میں فاسٹ بولر تسکین احمد اور اسپنر عرفات سنی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین ایڈن گارڈن میچ کھیلا گیا،جس میں بنگلا دیش کی ٹیم میں2 ایسے بولرز بھی شامل تھے جن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا جا چکا ہے۔

فاسٹ بولر تسکین احمد اور اسپنر عرفات سنی کا بولنگ ایکشن گزشتہ ہفتے نیدر لینڈز کے خلاف میچ میں رپورٹ ہوا۔ امپائر روڈ ٹکر اور ایس روی نے دونوں بولرز کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا۔ آئی سی سی نے دونوں بولرز کی بائیو مکینک رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کی لیکن بنگلہ دیش بورڈ نے ابھی تک رپورٹ جمع نہیں کرائی۔

متعلقہ عنوان :