پاکستان میں غیر ملکیوں کی زائد قیام کے لئے درخواست دینے پر کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی ٗمریم اورنگزیب
تین سال زائد قیام اور 15 دن میں بڑا فرق ہے ٗ قانون کے تحت جرمانہ معاف نہیں کیا جاسکتا ٗاسمبلی میں اظہار خیال
بدھ 16 مارچ 2016 20:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری داخلہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکیوں کی زائد قیام کے لئے درخواست دینے پر کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں شیر اکبر خان کے ملائیشیا کی شہریت رکھنے والے پاکستانی خاندانوں سے ملک میں زائد قیام پر ڈالروں میں جرمانہ وصول کرنے سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے کہا کہ بعض ایسے ممالک ہیں جن میں رہنے والے پاکستانی اگر پاکستان میں دو ہفتہ زائد قیام کریں تو ان پرکوئی جرمانہ نہیں ہوتا۔
اس کے لئے وزارت داخلہ نے زائد قیام کی اجازت کے حوالے سے باقاعدہ ایک طریقہ کار طے کر رکھا ہے۔ جرمانے مختلف کیٹگریز کے تحت وصول کئے جاتے ہیں۔(جاری ہے)
یہ قانونی معاملہ ہے اس میں کوئی امتیاز نہیں برتا جاتا۔ توجہ مبذول نوٹس پر شیر اکبر خان‘ صاحبزادہ طارق اﷲ ‘ عائشہ سید کے سوالات کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب بھی کوئی ملائیشیا کی شہریت حاصل کرتا ہے وہ ایک معاہدہ پر دستخط کرتا ہے اور اس کے تحت اسے پاکستانی شہریت چھوڑنا پڑتی ہے۔
ممالک کے درمیان باہمی معاہدات ہوتے ہیں۔ ہمارے پاس صرف ایک فرد کی درخواست آئی تھی کوئی عوامی مسئلہ نہیں ہے۔ اگر 15 دنوں کے اندر درخواست دی جائے تو کوئی جرمانہ نہیں ہوتا۔ مگر تین سال زائد قیام اور 15 دن میں بڑا فرق ہے۔ قانون کے تحت جرمانہ معاف نہیں کیا جاسکتا۔ ایک اور سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ زائد قیام کے لئے درخواست دینے پر کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی۔ جتنی مرتبہ مرضی ہے توسیع مانگی جاسکتی ہے۔ جرمانہ صرف زائد قیام کی اجازت طلب نہ کرنے والے لوگوں سے لیا جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.