ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جو اپنا کام جانفشانی کیساتھ کر رہی ہیں ‘سلمان غنی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 16 مارچ 2016 20:24

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 مارچ۔2015ء) ڈی سی اوقصور سلمان غنی کا ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ ‘ہیلتھ ٹیموں کی کارکردگی اور سیکورٹی انتظامات کو چیک کیا ۔گزشتہ روز ڈی سی او قصور سلمان غنی نے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے سلسلہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور ، رورل ہیلتھ سینٹرز گنڈا سنگھ اور جوڑا کا دورہ کیا اور وہاں پر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا اور ہسپتالوں میں طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ۔

اس کے علاوہ ڈی سی او سلمان غنی نے اڈا کھڈیاں ، اڈا نور پور ، اڈا ساندہ پھاٹک ، مصطفی آباد اور پٹرول پمپ چوک میں قائم پولیو کیمپوں کا بھی معائنہ کیا اور وہاں محکمہ ہیلتھ اور دیگر قطرے پلانے والی ٹیموں اور خصوصاً سیکورٹی انتظامات کو بھی چیک کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انکے ہمراہ ڈی ایس پی سٹی محمد اکرام خاں بھی تھے ۔ ڈی سی او قصور نے پولیو ٹیموں کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ اپنا 100فیصد ٹارگٹ کا حصول ہر صورت یقینی بنائیں اور ضلع میں پانچ سال تک عمر کا ایک بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہیں رہنا چاہیے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جو شہر میں آنے اور جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں اور ٹیمیں پوری جانفشانی سے پولیو مہم میں فرائض سرانجام دے رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :