تاثیر خاندان کی جانب سے ممتاز قادری کو پھانسی سے قبل معافی دے دیے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی بدھ 16 مارچ 2016 20:27

تاثیر خاندان کی جانب سے ممتاز قادری کو پھانسی سے قبل معافی دے دیے جانے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16مارچ۔2016ء)تاثیر خاندان کی جانب سے ممتاز قادری کو پھانسی سے قبل معافی دے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق گونرز پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے مجرم ممتاز قادری کو گزشتہ ماہ کی 29 تاریخ کو پھانسی دے دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اب اس حوالے سے جمیعت علماء اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ تاثیر خاندان نے پھانسی سے قبل ممتاز قادری کو معاف کر دیا تھا۔ تاثیر خاندان نے شہباز تاثیر کی رہائی کیلئے ممتاز قادری کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم حکومت نے اس معاہدے کے باوجود انتہائی عجلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ممتاز قادری کی پھانسی کی سزا پر عمل کر دیا۔