سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان میں چلڈرن کمپلیکس ہسپتال بنانے کیلئے رپورٹ طلب

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 16 مارچ 2016 20:29

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 مارچ۔2015ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان میں چلڈرن کمپلیکس ہسپتال قائم کرنے کیلئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے دونوں چلڈرن کمپلیکس ہسپتالوں کی تعمیر کا تخمینہ 2 ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے جبکہ ہسپتال میں وینٹیلیٹر ‘ ایکسرے اور اسی طرح دیگر سامان کی فراہمی کیلئے مزید 1 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان میں چلڈرن کمپلیکس کی تعمیر سے دونوں ڈویژن کے 25 لاکھ سے زائد بچوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے میں مدد ملے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں دونوں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر سرکاری زمینوں کے حصول کیلئے متعلقہ محکمہ ریونیو کو لکھا جائیگا کہ وہ سرکاری اراضی کی نشاندہی کریں یہ سرکاری اراضی شہری آبادی کے قریب ترین ہونی چاہیئے تاکہ چلڈرن کمپلیکس کے قیام سے ان علاقوں کے بچوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے میں مدد مل سکے۔