پا ک بھارت کرکٹ شائقین کا قابل تحسین کام ، مار ک زکربرگ کا دل جیت لیا

بدھ 16 مارچ 2016 20:37

پا ک بھارت کرکٹ شائقین کا قابل تحسین کام ، مار ک زکربرگ کا دل جیت لیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) فیس بک بانی مارک زکربرگ نے پاکستان اور بھارتی شائقین کرکٹ کی جانب سے ایک دوسرے کے ملک کو سپورٹ کرنے کے لیے اپنی اپنی پروفائل تصویریں بدلنے کے عمل کو سراہتے ہوئے دونوں روایتی حریفوں کی عوا م کو نفرتوں کی بجائے محبتوں کا پیغام پھیلانے کی ترغیب دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ دنوں میں بڑھنے والی کشیدگی نے کرکٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا اور ہندو انتہاء پسندوں نے پاکستانی کرکٹر ز کو بھارت آنے سے روکنے کے لیے ہر طرح کی دھمکیا ں دیں جبکہ بی جے پی اور کانگریس بھی اس معاملے میں سیاست کرتی نظر آئیں تاہم دونوں ملکو ں میں اعلی سطح رابطوں کے بعد پاکستانی ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئی ہے جہاں 19مارچ کو اس کا ٹاکرا بھارت سے ہوگا۔

۔

متعلقہ عنوان :