بیساکھی میلہ کے موقع پر سکھ یاتریوں کی اسلامی کے تعلیمات کے مطابق مہمان نوازی کریں گے،صدیق الفاورق

ویزہ کی مشکلات میں کمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں سکھ یاتریوں کی رہائش و سیکورٹی سمیت دیگر تمام تر انتظامات مزید بہتر بنائے جا رہے ہیں تاکہ دنیاپاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہو ،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ

بدھ 16 مارچ 2016 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء ) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاورق نے کہا ہے کہ بیساکھی میلہ کے موقع پر سکھ یاتریوں کی اسلامی کے تعلیمات کے مطابق مہمان نوازی کریں گے ،ویزہ کی مشکلات میں کمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں سکھ یاتریوں کی رہائش و سیکیورٹی سمیت دیگر تمام تر انتظامات مزید بہتر بنائے جا رہے ہیں تاکہ دنیاپاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہو ان خیالات کا اظہارانہوں نے بیساکھی میلہ کے حوالے سے انتظامی اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہیں کیا ۔

اجلاس میں پاکستان سکھ گورو دارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار شام سنگھ، سیکرٹری بورجاوید بشیر ، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز خالد علی ، پی آر او عامر حسین ہاشمی ،گلریز چوہدری ،ڈی پی او ننکانہ ایاز سلیم ، حساس اداروں، امور داخلہ، پولیس، فوج، رینجرز، مختلف اضلاع کے ڈی سی او، ڈی پی اوسمیت واپڈا کسٹمز،ریلوے ،اور دیگر اہم اداروں کے نمائندوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی چیئرمین بورڈ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے احکامات کے مطابق اس مرتبہ سکھ یاتریوں کی رہائش سفر ،لنگر ،اور میڈیکل کی سہولیات کو پہلے سے بہتر اور مثالی بنایا جائے گا،میڈیکل کی سہولیات کے لیے ہلال احمر اور ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کی خدمات حاصل کی جائیں گی،لوڈ شیدنگ کی صورت میں جنریٹرز موجود ہو نگے۔

(جاری ہے)

جبکہ cctvکیمرہ اور واک تھروگیٹ سمیت سیکورٹی کے سخت انتظامات ہونگے ،بورڈ کے افسران و دیگر عملہ دن رات انکی خدمات کے لئے پیش پیش ہوگا اور سکھ یاتری واپسی پر نئی یادیں لے جا کر وہاں کے مسلمانوں کے ساتھ دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بنائیں ،چیئر مین بورڈ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے آنے مہمانوں کو تحفظ اور سہولیات دینا ہمارا مذہبی فریضہ ہے ۔

اچھی میزبانی سے پاکستان کے دوسر ے ممالک سے دوستانہ تعلقات میں بہتری کا سبب ہو گی ۔پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار شام سنگھ نے کہا کہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاورق کی سربراہی میں پاکستان میں سکھو ں سمیت دیگر اقلیتوں کے لیے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں آنے والے مہمان یاتریوں کے لیے سیکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات کو پہلے سے زیادہ بہتر انتظامات کیے جا رہے ہیں جس پر ہم چیئرمین بورڈ کے بے حد شکر گزار ہیں ۔سکھ یاتری مذہبی تہوار منانے کے لیے 12اپریل کو بذیعہ واہگہ ریلوے سٹیشن پاکستان آئیں گے جبکہ 14اپریل کو مرکزی تقریب گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :