تحفظ ختم نبوت وناموس رسالت ایکٹ کو غیر موثر بنانے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،علامہ محمد ممتاز اعوان

حقوق نسواں بل کے خلاف نہیں تاہم حقوق نسواں بل کو مغرب نہیں بلکہ اسلام سے ہم آہنگ کیا جائے، اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی کی جائے، سربراہ ”ورلڈ پاسبان“ ختم نبوت

بدھ 16 مارچ 2016 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء ) کل مسالک ”ورلڈ پاسبان“ ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان نے کہا ہے کہ 1953ء میں تحریک ختم نبوت میں 10ہزار شہدا ختم نبوت نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کرآقا کی نبوت ورسالت کی لاج رکھی، جس پر شہداء کو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا وہ کم ہے، انہوں نے کہا کہ آج پھر یہودی قادیانی لابی1973ء کے متفقہ آئین کی اسلامی مشقوں بالخصوص تحفظ ختم نبوت وناموس رسالت ایکٹ کو غیر موثر بنانے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

حقوق نسواں بل کے خلاف نہیں تاہم حقوق نسواں بل کو مغرب نہیں بلکہ اسلام سے ہم آہنگ کیا جائے اور ادارہ اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی کی جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں شہداء ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جماعت اسلامی، جے یو آئی، جے یو پی، مرکزی جمعیت اہلحدیث، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، جمعت اہلسنت، تحریک ملت جعفریہ، متحدہ علماء کونسل، مجلس اصرار، تحریک علماء مشائخ اور حرمت رسول لائنز کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر حافظ ظہیر، پیر الطاف الرحمن، شیخ محمد نعیم، پیر ولی اللہ شاہ بخاری، علامہ شعیب الرحمن، علامہ وقار حسین نقوی، پیر ایس اے جعفری اوردیگر مقررین نے کہا کہ پارلیمنٹ کا قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلواونے کا سہراشہدا ختم نبوت1953ء کی تحریک نبوت میں جانثاروں کے سر جاتا ہے۔ اور اگر کسی نے تحفظ ختم نبوت وناموس رسالت ایکٹ کو غیر موثر بانے کی کوشش کی تو غیور مسلمان اس کو ملیا میٹ کردیں گے ہم اسلامائزیشن کے عمل کو رول پیک کرنے اور اسلامی جمہوریہ کو سیکولر شپ بنانے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

نسوواں بل کو مغرب نہیں اسلام سے ہم آہنگ کیا جائے۔ اس ضمن میں آئینی ادارے اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی حاصل کرپائے۔ سیاسی ومذہبی جماعتوں کی فہرست سے حقوق نسواں بل کے خلاف 27مارچ کو دی گئی ڈیڈ لائن کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ جبکہ شہید ناموس رسالت غازی ممتاز قادری کے چہلم پر عہدتجدید کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :