لاہور، ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے خریدی گئی دوائی میں مبینہ گھپلے کی انکوائری شروع

بدھ 16 مارچ 2016 20:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء ) چند سال قبل ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے خریدی جانے والی دوائی میں لاکھوں روپے کے مبینہ گھپلے کے انکشاف کے بعد گھپلے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لاکھوں روپے مالیت کی یہ دوائی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور نے2011ء میں اس وقت خریدی گئی جب لاہور میں ڈینگی سے درجنوں ہلاکتیں ہوئیں خریدی گئی دوائی کی خریداری میں نہ صرف گھپلے پائے گئے بلکہ دوائی بھی ڈینگی وائرس کے خاتمے میں بے اثر ثابت ہوئی بتایا گیا ہے کہ ان بے قاعدگیوں کی انکوائری ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن کررہے ہیں۔

انکوائری آفیسر نے سابق ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فیاض رانجھا اور ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور ڈاکٹر شاہد کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں جن پر دوائی کی خریداری میں کرپشن کے مبینہ الزامات نہیں جبکہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے موجودہ ڈاکٹرز ڈاکٹر طارق اورڈاکٹر بشیر کوبھی شامل تفتیش کرلیا ہے

متعلقہ عنوان :