پیپلز پارٹی کی طرح آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کا نام لیوا بھی کوئی نہیں ہوگا، شریف برادران کے سیاسی کیرئیر کی آخری اننگز ہے ، میاں فرخ حبیب

بدھ 16 مارچ 2016 20:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) مرکزی رہنما تحریک انصاف میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرح آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کا نام لیوا بھی کوئی نہیں ہوگا شریف برادران کے سیاسی کیرئیر کی آخری اننگز ہے ۔انشاء اللہ آنیوالا وقت پی ٹی آئی کا ہے شریف خاندان کا قطر سے گیس کا معاہدہ کرپشن اور لوٹ مار کی بڑی ڈیل ہے اس کا خمیازہ قوم کو نندی پور پراجیکٹ کی طرح بھگتنا ہوگا ان کے منصوبے اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے ہیں اگر اورنج ٹرین اور میٹرو کا پیسہ ڈیمز بنانے اور سکیورٹی کو مضبوط بنانے پر خرچ کیا جاتا تو آج ملک میں نہ صرف امن ہوتا بلکہ توانائی کے بحران پر بھی قابو پایا جاسکتا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلی سیا سی جماعت ہے جسمیں ورکرز کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ خود اپنی لیڈ رشپ کا انتخاب کریں یقینی طور پر اس سے حقیقی جمہوریت قائم ہوسکے گی انہوں نے کہا کہ ورکرز کو چاہئے کہ وہ نظریاتی عمران خان کے وژن کے حامل افراد کا انتخاب کریں کیونکہ پی ٹی آئی سے عوام کو کافی تو قعات وابستہ ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ویژن پر عملدرآمد تب ہی ممکن ہوگا جب پارپی قیادت نظریاتی لوگوں کے ہاتھوں میں ہو لہٰذا بنوں اور کرک کے لوگوں کو چاہئے کہ وہ کرپشن اور ظلم کیخلاف عمران خان کا ساتھ دیں کیو نکہ وہ واحد لیڈر ہیں جو وژن رکھتے ہیں جنہوں نے سب سے پہلے ایم کیو ایم کو دہشتگردتنظیم قرار دیا تھا جو آج ثابت ہورہا ہے ۔