صوبائی وزیر معدنیات انیسہ زیب کا پشاور صدر بم دھماکے اوررکن صوبائی اسمبلی ارباب اکبرحیات کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 16 مارچ 2016 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) خیبرپختونخوا کی وزیرمعدنی ترقی ومحنت انیسہ زیب طاہرخیلی نے پشاور صدر میں سیکرٹریٹ بس بم دھماکے پرشدید افسوس کااظہارکرتے ہوئے اس واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کو عظیم سانحہ قراردیاہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر نے مذکورہ المناک واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اوزخمیوں کی جلد ازجلد صحت یابی کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعاکی ہے اورغمزدہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ۔

درایں اثناء صوبائی وزیر نے ممبرصوبائی اسمبلی اورپاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء ارباب اکبر حیات کے انتقال پر بھی گہرے رنج وغم کااظہارکیا ہے ۔انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم رکن صوبائی اسمبلی کی رحلت سے صوبائی اسمبلی ایک متحرک قانون ساز سے محروم ہوگئی ہے اوریہ خلا مدتوں پورا نہیں ہوسکے گا۔انہوں نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کااظہارکیااور مرحوم کی مغفرت کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعاکی۔