سپریم کورٹ کی تمباکو اور شیشہ نوشی سے متعلق ازخودنوٹس کیس میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کوبلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے اور روک تھام کیلئے جلد قانون سازی مکمل کرنے کی ہدایت
ایک ماہ میں رپورٹ عدالت کوپیش کی جائے ٗ شیشہ سنٹروں پرپابندی کے باوجود مبینہ ملی بھگت سے قائم غیر قانونی مراکز میں نوجوان نسل شیشہ پی کرخود کونقصان پہنچارہے ہیں ٗ سخت نظررکھنی چاہیے ٗعدالت عظمیٰ
بدھ 16 مارچ 2016 20:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے تمباکو اور شیشہ نوشی سے متعلق ازخودنوٹس کیس میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کوبلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے اور روک تھام کیلئے جلد قانون سازی مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے ایک ماہ میں رپورٹ عدالت کوپیش کی جائے ٗ شیشہ سنٹروں پرپابندی کے باوجود مبینہ ملی بھگت سے قائم غیر قانونی مراکز میں نوجوان نسل شیشہ پی کرخود کونقصان پہنچارہے ہیں ٗ سخت نظررکھنی چاہیے۔
بدھ کو جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ، اس موقع پر چاروں صوبوں کی جانب سے شیشہ مراکزکیخلاف کارروائی کے سلسلے میں اٹھائے جانے والی رپورٹس عدالت کو پیش کی گئیں ، جس پرعدالت نے استفسار کیا کہ اس حوالے سے قانون سازی کس مرحلہ میں ہے ، بتایاجائے کہ سیگریٹ سے متعلق سائن بورڈ ہٹانے کے حوالے سے کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں ،سندھ کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل قاضی شہر یار نے عدالت کوبتایا کہ عدالتی حکم کی روشنی میں شیشہ سنٹرز کے خلاف کارروائی کی رپورٹ جمع کروائی جاچکی ہے ،سائن بورڈ کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ میں کیس چل رہا ہے جس پرہم نے ان سے دو ماہ کی مہلت مانگی ہے تاکہ اس دوران قانون سازی کاکام مکمل کیاجاسکے، صوبے میں سی آر پی سی 144کے تحت شیشہ سنٹرز پر مکمل پابندی عائد ہے ،لوگوں کووارننگ دی گئی اور سیگریٹ کے پیکٹ کا سائز فکسڈ کرکے اس پر مضر صحت ہونے کی عبارت درج کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے اصل بات شیشہ سنٹرزچلانے والوں کے ذمہ داروں کا تعین کرنا ہے کہ کونسا سنٹر چلارہا ہے اور کون خریدار ہے ،جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ ان چیزوں کا تعین بھی ہونا چاہئے کہ کیا چیز مضر صحت ہے اور کیا نہیں ، مقامی حکومتیں اس حوالے سے ایکشن لیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.