Live Updates

عمران خان کا صوبہ خیبر پختون خوا کی سیاحتی پالیسی کا اعلان

نئی پالیسی پر عملدرآمد سے صوبے کو سالانہ پچاس ارب روپے کی آمدن ہو گی ٗسیاحت کے فروغ سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا ٗصوبے میں آثارقدیمہ کومحفوظ کریں گے ٗاپنی ثقافت کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے ٗ پشاور دھماکہ قابل مذمت ہے ٗ نیشنل ایکشن پلان کامیاب بنانے کیلئے سب کو ملکر کام کر ناہوگا ٗ احتسا ب کمیشن کے ترمیمی بل پر کمیٹی تیزی سے کام کر رہی ہے ‘بہت جلد یہ بل کے پی کے اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا ٗ تقریب سے خطاب ٗ میڈیا سے گفتگو

بدھ 16 مارچ 2016 21:00

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوبہ خیبر پختون خوا کی سیاحتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ نئی پالیسی پر عملدرآمد سے صوبے کو سالانہ پچاس ارب روپے کی آمدن ہو گی ٗسیاحت کے فروغ سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا ٗصوبے میں آثارقدیمہ کومحفوظ کریں گے ٗاپنی ثقافت کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے ٗ پشاور دھماکہ قابل مذمت ہے ٗ نیشنل ایکشن پلان کامیاب بنانے کیلئے سب کو ملکر کام کر ناہوگا ٗ احتسا ب کمیشن کے ترمیمی بل پر کمیٹی تیزی سے کام کر رہی ہے ‘بہت جلد یہ بل کے پی کے اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا ۔

وہ بدھ کو ٹورازم پالیسی سے متعلق چھانگلہ گلی میں تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہاکہ 50 ارب اس پالیسی کی بدولت حاصل ہونگے ٗثقافتی ورثہ ٹورازم کے لئے بہت پرکشش چیز ہے ٗہماری کوشش ہونی چاہے کہ ہم سیاحوں کو سہولیات فراہم کریں۔انہوں نے کہاکہ خوشی ہے کہ نواز شریف نے ہمیں بلین ٹری سونامی کی کاپی کی اور اس جانب توجہ دی۔

عمران خان سیاحتی پالیسی پر عملدرآمد سے صوبے میں پچاس ارب روپے سالانہ کی آمدن ہو گی ٗعمران خان نے پشاور کو سیاحت کا مرکز بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ثقافتی ورثے کا بھرپور تحفظ کریں گے ۔۔انکا کہنا تھا قلعہ بالاحصار کو ایف سے لے کر سیاحتی مقام بنانے کے لیے جلد آرمی چیف سے بھی ملاقات کروں گاعمران خان کا کہنا تھا موجودہ سیاحتی مقامات پر رش پر قابو پانے کے لیے نئی سڑکیں بنانے کے بجائے نئے سیاحتی مقامات بنائیں گے انہوں نے کہا میاں صاحب سونامی بلین ٹری منصوبے کی طرح سیاحتی پالیسی میں بھی ہماری نقل کریں گے۔

عمران خان نے کہاکہ پرانے علاقوں کو اپنی اصل حالت میں لارہے ہیں جس پر محکمہ سیاحت اور تمام شعبوں کو مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے کہاکہ پہلی بار ایک صوبے نے اپنی سیاحتی پالیسی بنائی ہے ٗحکومت کو اشتہارات سے باہر نکل بھی کام کرنا چاہے ٗایکو ٹورازم کو فروغ دیں گے تاکہ سیاحتی مقامات پر دباؤکم ہوسکے ٗتین مزید نیشنل پارکس بنانے جارہے ہیں ٗنیشنل پارکس میں جنگلی حیات کو محفوظ بنائیں گے ٗساٹھ فیصد آبادی ملک کی نوجوان پر مشتمل ہے ۔

عمران خان نے کہاکہ ہمیں اپنے بچوں کو اس طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے ٗہمارے بچے سارا وقت گیمز اور کمپیوٹر پر صرف کرتے ہیں ٗبچوں کو جسمانی ورش اور سیاحت کی جانب لانا چاہے ٗامید ہے پوری ٹیم اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیگی ٗ عمران خان نے کے پی کے ٹورازم پالیسی کی ڈیجیٹل لانچنگ کردی ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کامیاب بنانے کے لئے سب کومل کر کام کرنا ہو گا، قبائلی علاقوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے سب کو ایک پیج پر آنا ہو گا۔

عمران خان نے کہاکہ پشاور میں دہشتگردی کے واقعات میں پھر اضافہ ہو گیا ہے، معصوم شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، ایک بم دھماکے پر وزیر اعلیٰ مستعفی ہو جائے تو 2 مہینے بعد کوئی وزیر اعلیٰ ہی نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کے مقابلے میں دہشتگردی کے واقعات کم ہوئے ہیں، لیکن اب سافٹ ٹارگٹ ہیں،ایک سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ابھی نہیں بھارت جا کر ہدایات دوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ احتسا ب کمیشن کے ترمیمی بل پر کمیٹی تیزی سے کام کر رہی ہے ‘بہت جلد یہ بل کے پی کے اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل احتساب کمیشن سے لیکر نائب قاصد تک تمام ملازمین کا شفاف انداز سے انتخاب کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرحد میں مقامی حکومتیں مزید مستحکم ہوچکیں ہیں کیونکہ مقامی حکومتوں کو کے پی کے حکومت نے 44ارب کے فنڈز منتقل کر دیئے ہیں ٗ تحصیل کونسلوں کو 13.5ارب دیئے گئے ہیں ۔

عمران خان نے بتا یا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں پوری مدت کے دوران کے پی کے کی مقامی حکومتوں کو 2.75بلین دیئے گئے تھے ۔عمران خان نے کہا کہ کے پی کے میں صوبائی سطح پر سرکاری اداروں میں ہونے والی بھرتیوں میں سیاسی مداخلت کو روکنے کے لیے تمام بھرتیاں این ٹی سی کے ذریعے کروارہے ہیں ۔عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کے پی کے میں ایک ارب پودے لگانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے ‘اس پراجیکٹ کا آڈٹ بین الاقومی فورم ڈبلیو ڈبلیو ایف نے کیا ہے جس میں 85فیصد کامیابی کی شرح بتائی گئی ہے ۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ کے پی کے حکومت تما م صوبائی ہسپتالوں میں اصلاحات لا رہی ہے‘مافیا کو جڑ سے اکھاڑ کے پھینکا دیا ہے ‘کے پی کے حکومت کی خصوصی کاوشوں پرلیڈ ی ریڈنگ ہسپتال کے لیے بیرون ممالک سے ڈاکٹر آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایران اور سعودی عرب کیساتھ اچھے تعلقات ہیں اور پاکستان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :