الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کی ٹیم کا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 101 میں انتظامات کے جائزہ کیلئے گوجرانوالہ کا دورہ

بدھ 16 مارچ 2016 21:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کی ٹیم نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 101 میں انتظامات کے جائزہ کیلئے گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو دورہ کے دوران کمیشن کی ٹیم نے مقامی انتظامیہ سمیت دیگر فریقین سے 22 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے موقع پر سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ کمیشن کی ٹیم کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کیلئے اٹھائے گئے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ٗٹیم نے مجموعی طور پر پولنگ اور سیکورٹی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔