حزب اﷲ سے تعلق پر مزید چار لبنانی بحرین سے بے دخل کردیئے گئے

بدھ 16 مارچ 2016 21:04

منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء)بحرین کی وزارت داخلہ نے شیعہ ملیشیا حزب اﷲ سے تعلق کے الزام میں متعدد لبنانیوں کو ملک سے بے دخل کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بحرینی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہاکہ حزب اﷲ سے تعلق اوران سے مالی مد د لینے والے چارلبنانی افرادکو ملک سے بے دخل کیا جارہا ہے ،بیان میں کہاگیا کہ حزب اﷲ سے تعلق رکھنے والے افرادکی ملک میں رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے،یادرہے کہ بحرینی حکومت نے پڑوسی ملک ایران پر اہل تشیع کو شہ دینے اور ملک میں گڑ بڑ پھیلانے کے لیے اسلحہ مہیا کرنے کا الزام عاید کیا تھا اور بحرینی فورسز نے مختلف چھاپا مار کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو اسلحے سمیت گرفتار کیا تھا۔

بحرین میں گذشتہ ہفتے تین افراد کو دو سال قبل شیعوں کی آبادی والے ایک گاؤں میں ایک بس پر حملے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی تھی اور اسی حملے میں ملوّث ایک اور شخص کو پندرہ سال قید کی سزا کا حکم دیا گیا تھا۔