Live Updates

کاشتکاروں کو عالمی کساد بازاری سے پیدا شدہ مسائل سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے‘کاشتکاروں کو در پیش مسائل کے ازالے کیلئے زرعی کانفرنس اسی ماہ ہوگی‘کانفرنس میں کاشتکاروں ،ماہرین اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر نتیجہ خیز اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی‘پاکستانی معیشت کا مستقبل زراعت سے وابستہ ہے،زراعت کے فروغ کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دینگے

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب

بدھ 16 مارچ 2016 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ءپی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ کو در پیش مشکلات اور مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ کاشتکاروں اور زمینداروں کو زرعی شعبے کی عالمی کساد بازاری سے پیدا شدہ مسائل سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے اور اسی ماہ زرعی شعبے اور کاشتکاروں کو در پیش مسائل کے ازالے کی تجاویز کے لئے صوبائی دارالحکومت میں زرعی کانفرنس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

کانفرنس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو بلا امتیاز مدعو کیا جائے گا اور کانفرنس میں کاشتکاروں ،ماہرین اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا مستقبل زراعت سے وابستہ ہے اورزراعت کے فروغ اور استحکام کے لئے وسائل میں کمی نہیں آنے دیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب دیہی آبادی کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد اقدامات عمل میں لا چکی ہے اور اس ضمن میں زرعی زمینوں کے حقوق ملکیت کے تحفظ کے لئے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت 23ہزار دیہات میں 55لاکھ مالکان کی اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جا چکا ہے جبکہ کھیتوں سے منڈی تک رسائی کے لئے ہزاروں کلو میٹراعلی کوالٹی کی دیہی سڑکیں تعمیر کی جار ہی ہیں اور ان میں سے 3ہزار کلو میٹر سڑکیں تعمیر کی جا چکی ہیں، اسی طرح زراعت اور آبپاشی کے فروغ کے لئے خطیر رقم سے 6بیراجوں اور مختلف نہروں کی تعمیر نو کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کسان پیکج کے تحت کاشتکاروں کو اربوں روپے کا ریلیف پیکج دیا گیا ہے جبکہغربت کے خاتمے کیلئے دیہی خواتین میں ہزاروں گائے، بھینسوں کے بچھڑے اور بھیڑبکریاں مفت تقسیم کی جا چکی ہیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :