ڈی سی او اٹک چوہدری حبیب اللہ کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب

بدھ 16 مارچ 2016 21:13

اٹک ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) ڈی سی او اٹک چوہدری حبیب اللہ کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام ٹی ایم اے اٹک میں کیا گیا۔اے ڈی سی اٹک کپٹن ریٹائرڈ اکرام الحق ، ای ڈی او ایف اینڈ پی اٹک کنزہ مرتضیٰ، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنر ز ، ٹی ایم اے سٹاف اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ڈی سی او اٹک چوہدری حبیب اللہ نے بحیثیت سربراہ ضلعی انتظامیہ اپنے فرائض منصبی انتہائی خوش اسلوبی سے ادا کیے ۔

ان کی خدمات دیگر افسران کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی او اٹک اپنے فرائض سے لگن اور دیانتدارانہ ادائیگی کی وجہ سے ضلع اٹک کی تاریخ میں ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔ مقررین نے اس موقع پر چوہدری حبیب اللہ کے لیے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا۔