رواں مالی سال کے دوران 31نئے کنوؤں کی کھدائی کا ہدف حاصل کیا جائے گا

او جی ڈی سی ایل کے سینئر حکام کی”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء“ سے گفتگو

بدھ 16 مارچ 2016 21:16

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) او جی ڈی سی ایل تیل و گیس کی تلاش کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں 17رگ آپریٹ کرر ہی ہے، رواں مالی سال کے دوران 31نئے کنوؤں کی کھدائی کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔کمپنی کے سینئر حکام نے بدھ کو ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔

(جاری ہے)

2016ء“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے 17رگوں پر سرگرمیاں جاری ہیں۔

حکام نے کہا کہ کمپنی کی اپنی 9رگیں ہیں جسکی ڈرلنگ صلاحیت 2500سے5500میٹر تک ہے اور یہ رگیں 35سے 40فیصد تک پرانی ہیں۔اسکے علاوہ کمپنی نے 8رگز کرائے پر حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمپنی نے گزشتہ چار سال کے دوران ان تمام رگوں کے زریعے ملک کے مختلف حصوں میں تقریبا 84کنووں کی کھدائی مکمل کی ہے، اورستمبر 2012سے جنوری 2016کے درمیاں تیل و گیس کی13نئی دریافتیں کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :