آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کامیابی حاصل کرے گی، ساجد عباسی
بدھ 16 مارچ 2016 21:16
اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) اسلام آباد سٹی کے جنرل سیکریٹری و نو منتخب چیئرمین ایم ساجد عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر تنقید کرنے والوں کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی ایجنڈا نہیں اور محض نعروں اور دعوؤں سے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا، حکومت پر تنقید کرنے والے ملکی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں، عوامی خدمت کے بل بوتے پر آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کامیابی حاصل کرے گی۔
بدھ کو جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے بہترین وژن کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور پاکستان ایک بڑی اور مضبوط معیشت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔(جاری ہے)
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم نوازشریف اور ان کی ٹیم ملک سے بدامنی، دہشت گردی، بے روزگاری، گیس، بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت تمام بحرانوں سے نمٹنے کیلئے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات سخت محنت کررہے ہیں اوران کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی۔
چیئرمین ایم ساجد عباسی نے مزیدکہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک بحرانوں میں گھِرا ہواتھا اور ملکی معیشت کا پہیہ جام ہوچکا تھا لیکن وزیراعظم میاں نوازشریف کی مدبرانہ پالیسیوں کی بدولت آج پاکستانی معیشت مستحکم ہو رہی ہے،قیمتوں میں استحکام آ چکا ہے،تیل اور گیس کی قیمتیں دس سال پہلے والی سطح پر آگئی ہیں،لوڈشیڈنگ میں20گھنٹے سے کم ہو کرمحض6گھنٹے تک محدود ہو گئی ہے،2018ء تک لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ چیئرمین ایم ساجد عباسی نے کہاکہ ضرب عضب کی کامیابی کے بعد دہشت گردی کا ناسور ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گا،امن وامان کی صورتحال پہلے سے کافی بہتر ہوچکی ہے، آج قائداعظم کا پاکستان تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہے آنے والا دور ملک میں ترقی اور خوشحالی لائے گا اور عوامی مسائل حل ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت
-
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
-
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہرکو تین ماہ قید کا حکم
-
وزیراعظم کی قیادت میں معیشت درست سمت گامزن ہے،رانا مشہوداحمد
-
پاکستان نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کردی
-
تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں،گورنر سندھ
-
بین الاضلائی ڈکیت گینگ گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور نقدی برآمد
-
ای چالاننگ کے ڈیفالٹرز سے وصولی کے لئے لائحہ عمل تیار
-
وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری سے چیف ایگزیکٹو آفیسر سی ڈی آر ایس پاکستان اور امریکہ مسٹر ٹوڈ شے کی ملاقات
-
زمین کے تنازعہ پر قتل کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس ، گندم خریداری میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اراکین اسمبلی پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی
-
غیرقانونی بھرتی کا ریفرنس،شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش نہ ہو سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.