نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کا دورہ یاد گار رہے گا ‘ پاک آرمی سے سول سروس اکیڈمی میں تربیت پانے والے افسران کا اظہار خیال

بدھ 16 مارچ 2016 21:42

لاہور۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کا دورہ ہمیشہ یاد گار رہے گا ۔ ان خیالات کا اظہار پاک آرمی سے سول سروس اکیڈمی میں تربیت پانے والے پولیس ، پاکستان ایڈمنسٹریشن اور فارن سروسز کے افسران نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے زونل آفس لاہور اورروڈ سیفٹی ڈرائیورز ٹریننگ انسٹیوٹ کے دورہ کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

زونل کمانڈر ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے زیر تربیت افسرا ن کو سنٹرل آفس لاہور میں موٹر وے پولیس کی مینجمنٹ ، قومی شاہرات پر ٹریفک ڈسپلن قائم رکھنے کے طریقہ کار، ہیلپ لائن 130 اور گائڈنس سنٹر کے علاوہ دیگر خدمات کے متعلق بریفنگ دی۔ ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اس دورے کے دوران افسرا ن نے موٹر وے پولیس زونل آفس لاہور کی مختلف برانچز ، فیلڈ میں پٹرولنگ افسران کے کام کرنے کے طریقے کار ، سپیڈ ماپنے والے آلات ، جدید ہا ئیڈرولک کٹرز، اور موٹر وے پولیس ٹریننگ کالج میں دی جانے والی ٹریننگ اور کالج میں مہیا کی گئی سہولیات کا معائنہ کیا ۔

دورہ پر آئے ہوئے تمام افسران کو زونل کمانڈر ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے موٹر وے پولیس کی جانب سے یاد گاری تحائف بھی پیش کیے ۔

متعلقہ عنوان :