سکھر‘ سیپکو کی اندرون سندھ بجلی چوروں اور نا دھندگان کیخلاف کا روائیاں ‘ کئی نا دھندہ علاقوں کے ٹرانسفار مر اتار لیے

بدھ 16 مارچ 2016 21:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء ) سیپکو سکھر کی اندرون سندھ بجلی چوروں اور نا دھندگان کے خلاف کا روائیاں جا ری ، کئی نا دھندہ علاقوں کے ٹرانسفار مر اتار لیے ، تفصیلات کے مطابق سکھر الیکٹرک پا ور کمپنی (سیپکو ) کی جانب سے بجلی چوری کو روکنے اور واجبات کی وصولی کے لیے شروع کر دہ مہم تیزی سے جا ری ہے سکھر کے علاقے پرانہ سکھر میں سیپکو روہڑی کے ایکسئیں راج کمارنے سیپکو کے اہلکا روں کے ہمراہ کا روئی کر تے ہو ئے مختلف علاقوں میں لگے ٹرانسفار مر اتار کر اپنی تحویل میں لے لیے ایکسئیں راج کمار کے مطابق ان علاقوں میں صارفین کی جانب لا کھوں روپے کے بل واجب الادا ہیں انہیں کئی بار وارننگز جا ری کی جا چکی ہیں کہ بجلی کے بل ادا کریں مگر بل جمع نہ کرانے کی صورت میں ہمیں یہ کا روائی کرنی پڑی دوسری جانب پنو عاقل ، گھوٹکی ، روہڑی ، خیرپور، ٹھری میرواہ سمیت اندرون سندھ کے دیگر شہروں اور دیہا توں میں بھی سیپکو اہلکا روں نے کا روائیاں کر تے ہو ئے علاقوں کے ٹرانسفار مر ہی اتار لیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :