سکھر‘سینٹرل جیل میں قتل کے مقدمے کا قیدی چل بسا

بدھ 16 مارچ 2016 21:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء ) سکھر سینٹرل جیل میں قتل کے ایک مقدمے کا قیدی چل بسا، قیدی کا تعلق ضلع نو شہروفیروز سے تھا اور وہ دماغی مرض میں مبتلا تھا ، جیل ذرائع تفصیلات کے مطابق سکھر سینٹرل جیل ون میں ضلع نو شہرو فیروز سے تعلق رکھنے والا ایک قیدی محمد عالم راجپر چل بسا جیل ذرائع کے مطابق قیدی کو قتل کے ایک مقدمے میں نو شہرو فیروز کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنا ئی تھی وہ دما غی مرض میں مبتلا تھا اور آج صبح بھی اسی کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی تو اسے علاج کے لیے سکھر کے سول اسپتال لے جا یا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں چل بسا جیل انتظامیہ نے تمام قانونی کا روائی کے بعد قیدی کی میت ان کے ورثاء کے حوا لے کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :