سکھر‘مسلح افراد نے نوجوان لڑکی کو اغواء کرلیا ‘ مقدمہ درج

بدھ 16 مارچ 2016 21:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء )مسلح افراد نے نوجوان لڑکی کو اغواء کرلیا ، سکھر کے علاقے واری تڑ گوپانگ محلہ کے مکین سید مٹھل شاہ ولد دیدار شاہ نے تھانہ اے سیکشن پہنچ کر رپورٹ درج کرائی ہے کہ جوابدار انور شاہ ، نادر شاہ ، بھورل شاہ ، و دیگر نے میرے گھر میں گھس کر اسلحے کے زور پر میری جوان بیٹی بنام بی بی صنم کو اغواء کر کے اپنے ہمراہ لئے گئے ہیں پولیس نے مدعی کی درخواست پر رپورٹ درج کرلی ہے ۔