نیشنل اسمبلی 267 کچھی جھل مگسی کے ضمنی انتخابات میں علاقے میں سیاسی عمل اور شعور کو پروان چڑھانے میں عملی آغاز کرے ، عبدالمالک بلوچ
نیشنل پارٹی عوام کو احساس بیگانگی سے نکالنے کیلئے حلقہ میں بھرپور انتخابی مہم چلائے گی،ضمنی انتخابات کی مناسبت سے اجلاس سے خطاب
بدھ 16 مارچ 2016 22:20
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء ) نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل اسمبلی 267 کچھی جھل مگسی کے ضمنی انتخابات میں عوام علاقے سے روایتی و مورثی سیاست کو نیشنل پارٹی کی گڈگورننس اور کارکردگی سے موازانہ کرکے ووٹ کے حق کو استعمال کرتے ہوئے علاقے میں سیاسی عمل اور شعور کو پروان چڑھانے میں عملی آغاز کرے نیشنل پارٹی عوام کو احساس بیگانگی سے نکالنے کیلئے حلقہ میں بھرپور انتخابی مہم چلائے گی ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گزشتہ روز حلقہ 267 کچھی ‘ جھل مگسی کے ضمنی انتخابات کی مناسبت سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی ‘ ایم این اے سردار کمال خان بنگلزئی ‘ مرکزی کمیٹی کے ارکان میران بلوچ ‘ ایڈووکیٹ چنگیز حئی بلوچ ‘ ضلعی صدر وڈیرہ بشیر احمد چھلگری ‘ جنرل سیکرٹری عبداللہ بلوچ اور سینئر ممبر عبدالستار بنگلزئی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جوحلقہ میں عوامی رابطہ مہم کے علاوہ دیگر باشعور سیاسی جمہوری جماعتوں سے مذاکرات کرے گی اور ان کو علاقے کی تقدیر بدلنے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد کرے گی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے عام انتخابات میں بلوچستان کے عوام اور سرزمین سے نظریاتی کمٹمنٹ اور واضح حکمت عملی اور طویل سیاسی جمہوری جدوجہد کی بدولت نمایاں کامیابی حاصل کی اور جب نیشنل پارٹی نے حکومت کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کے بعد بلوچستان میں گڈگورننس کے قیام کے ذریعے صوبہ سے کرپشن بدانتظامی اقرباء پروری پسماندگی ‘ جہالت اور بدامنی کو ختم کرکے میرٹ امن کی بحالی قانون کی بالادستی تعلیمی و طبی اصلاحی اقدامات بلوچستان کے عوام کے وسائل ریکوڈک کی حفاظت ساحل سمندر سے ٹرالر مافیا کی روک تھام گوادر کے عوام کی اراضیوں کی واپس منتقلی جیسے بے شمار عوامی اقدامات کرکے بلوچستان میں حقیقی نمائندگی اور سیاسی جماعت ہونے کا عملی ثبوت پیش کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ 267 کے نمائندوں نے ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے علاقے اور عوام کو پسماندہ رکھا جس سے علاقے کے عوام بنیادی ضروریات سے محروم رہے لیکن اب نیشنل پارٹی عوام کو تنہاء نہیں چھوڑے گی کیونکہ نیشنل پارٹی کی نظریاتی وابستگی عوام اور سرزمین سے ہے اس لئے نیشنل پارٹی حلقہ میں انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے بھرپور انتخابی مہم چلائے گی اور علاقہ سے روایتی سیاست کا خاتمہ کرنے کیلئے عوام کو متحد و متحرک کرنے کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.