وزیر اعظم نے پی آئی کی بہتر کارکردگی پر مزید موقع دینے کا یقین دلایا ہے ،بریفنگ میں 22ارب روپے امداد کی سفارش کرینگے‘ سیکرٹری سول ایویشن اتھارٹی
پی آئی اے آپریشنل قرضے خود اپنی آمدنی سے ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،ہر ماہ ساڑھے تین ارب روپے سود کی ادائیگی بڑا بوجھ ہے‘ عرفان الٰہی
بدھ 16 مارچ 2016 22:31
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) سیکرٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی و قائمقام چیئرمین پی آئی اے عرفان الٰہی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پی آئی کی بہتر کارکردگی پر مزید موقع دینے کا یقین دلایا ہے ،بریفنگ میں وزیراعظم سے 22ارب روپے امداد کی سفارش کریں گے جس سے پی آئی اے کی بیلنس شیٹ کلین ہو جائے گی ۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں عرفان الٰہی نے کہا کہ پی آئی اے آپریشنل قرضے خود اپنی آمدنی سے ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
حکومت سے 22ارب روپے کی امداد سے بینکوں کے قرض اور سود کی ادائیگیوں میں توازن لایا جائے گا۔22ارب روپے کی امداد سے پی آئی بیلنس شیٹ کلین ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہڑتال کے دوران پی آئی اے کو ساڑھے 4ارب کا نقصان ہوا ۔ تاہم ہڑتال کے بعد پی آئی اے ملازمین زیادہ جذبے سے کام کر رہے ہیں جس سے آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ قرض کی مد میں ہر ماہ ساڑھے تین ارب سود کی ادائیگی پی آئی اے پر بڑا بوجھ ہے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.