وفاقی حکومت نے سکیورٹی کلیئرنس کے بغیر پی آئی اے کیلئے چیف آپریٹنگ آفیسر کی تعیناتی کا نوٹس لے لیا

سیکرٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی وزیر اعظم کو آج جمعرات کو بریفنگ میں وضاحت کریں گے ‘ ذرائع

بدھ 16 مارچ 2016 22:31

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) وفاقی حکومت نے سکیورٹی کلیئرنس کے بغیر پی آئی اے کیلئے چیف آپریٹنگ آفیسر کی تعیناتی کا نوٹس لے لیا ، سیکرٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی وزیر اعظم کو آج جمعرات کو بریفنگ میں وضاحت کریں گے ۔

(جاری ہے)

ایوی ایشن ڈویژن نے جرمن شہری برینڈ ہلڈ ربرانڈ کو گزشتہ ماہ پی آئی اے کا چیف آپریٹنگ آفیسر تعینا ت کیا تھا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں اعلیٰ حساس عہدوں پر تعیناتی کیلئے آئی ایس آئی اور آئی بی سے کلیئرنس لازمی ہے ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق غیر ملکی سی ای او کی سکیورٹی کلیئرنس متعلقہ اداروں سے حاصل کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :