ایسا لگتا ہے حکومت ،مشرف کے درمیان اندر کھاتے کوئی ’’ مک مکا ‘‘ ہوا ہے‘ اعتزاز احسن

بدھ 16 مارچ 2016 22:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جنرل (ر)پرویز مشرف سے متعلق فیصلہ حیران کن ہے ،ایسا لگتا ہے کہ حکومت اور پرویز مشرف کے درمیان اندر کھاتے کوئی ’’ مک مکا ‘‘ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ عدالتوں نے سنگین الزامات پر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں اور انہیں مختلف عدالتوں نے انہیں طلب کر رکھا ہے اور ان حالات میں ان کی بیرون ملک روانگی سمجھ سے بالا تر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ چل رہا ہے اور وہ کئی عدالتوں میں پیش ہی نہیں ہوئے ۔ ب ان کو اگر باہر جانے کی ا جازت ملتی ہے تو ایسا لگتا ہے کہ حکومت اور پرویز مشرف کے درمیان اندر کھاتے کوئی ڈیل ہوئی ہے اور اسے عرف عام میں ’’مک مکا ‘‘کہتے ہیں اور اس کے ثبوت اور اشارے گزشتہ روز کی کارروائی میں ملتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :