پاک چین اقتصادی راہداری بلوچستان اور پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے اور انقلابی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگا
گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی جرمن قونصل جنرل سے گفتگو
بدھ 16 مارچ 2016 22:34
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری بلوچستان اور پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے علاوہ خطے میں تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ اور انقلابی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ، سی پیک عوامی جمہوریہ چین کے روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے کا ایک حصہ ہے جو دنیا کے تجارتی ومعاشی سرگرمیوں کے لئے مربوط کرنے کے سمندری راستوں کے متبادل کے طور پر پوری دنیا کو زمینی راستوں کے ذریعے مربوط کرے گا۔
وہ بدھ کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں کراچی میں تعینات جرمن قونصل جنرل سے گفتگو کر رہے تھے ۔ ملاقات کے دوران جرمنی اور فرانس کے اعزازی قونصل جنرل بریگیڈیئر (ر) عبدالرزاق بلوچ بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پر گورنر بلوچستان نے دورے پر آئے ہوئے جرمن سفارتکار کو بتایا کہ بلوچستان قدرتی ومعدنی وسائل سے مالامال ہے تاہم انہیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے بیرونی تعاون ہمارے لئے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ گورنر نے کہا کہ بلوچستان میں پہلی مرتبہ مقامی حقیقی قیادت کو حکمرانی کا موقع ملا ہے اور وہ صوبے کی پسماندگی اور محرومی دور کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور تمام ضروری سہولیات مہیا کرنے کا پختہ ارادہ رکھتی ہے۔ جرمن سفارتکار نے اپنے ملک کی جرمن کمپنیوں کی جانب سے بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا جس پر گورنر بلوچستان نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ان میں سے جو بھی گوادر کا دورہ کرنا چاہے گا صوبائی حکومت ہرممکن تعاون کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.