ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ،ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز سے ہرا دیا،پاکستانی ٹیم 103 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 5 وکٹوں پر 99 رنز بنا سکی

بدھ 16 مارچ 2016 22:38

ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ،ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد ..

چنائی ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، پاکستانی ٹیم 103 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 99 رنز بنا سکی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ورلڈ کپ کے گروپ بی کے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 103 رنز بنائے، کپتان سٹیفنی ٹیلر 40 رنز بنا کر نمایاں رہیں، انعم امین نے 4 اور سعدیہ یوسف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستانی ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 99 رنز تک محدود رہی، سدرہ امین اور بسمعہ معروف نے ٹیم کو 40 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا تاہم اس کے باوجود گرین شرٹس مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، معروف 22، سدرہ 20، عالیہ ریاض 2، منیبہ علی 15، کپتان ثناء میر 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، اسماویہ اقبال 19 اور ندا ڈار ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ انیسا محمد نے 3، ڈوٹن اور کوئنٹن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :