گیل اور سیموئلز نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں شراکت داری میں زیادہ رنز کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا

بدھ 16 مارچ 2016 22:41

گیل اور سیموئلز نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں شراکت داری میں زیادہ ..

ممبئی ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) کرس گیل اور مارلون سیموئلز نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں شراکت داری میں زیادہ رنز کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا، دونوں بلے بازوں نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 55 رنز کی شراکت قائم کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، دونوں بلے بازوں نے 17 اننگز میں 572 رنز بنائے، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی طرف سے شراکت داری میں زیادہ رنز کا ریکارڈ گیل اور سمتھ کے پاس تھا، دونوں بلے بازوں نے 537 رنز بنا رکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :