بنگلہ دیش میچ کے دوران پاکستان جیتے گا کے نعروں نے حیران کر دیا: محمد حفیظ

muhammad ali محمد علی بدھ 16 مارچ 2016 22:46

بنگلہ دیش میچ کے دوران پاکستان جیتے گا کے نعروں نے حیران کر دیا: محمد ..
کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16مارچ۔2016ء) محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میچ کے دوران پاکستان جیتے گا کے نعروں نے انہیں حیران کر دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے سلسلے میں پاکستان نے اپنے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کر دیا۔

(جاری ہے)

اس میچ میں سینئیر بلے باز محمد حفیظ نے 66 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود بھارتی تماشائیوں کی جانب سے ملنے والی حمایت پر انہیں کافی حیرانی ہوئی۔ اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی جانب سے پاکستان جیتے گا کے نعرے لگائے جا رہے تھے جس پر انہیں بے حد خوشی محسوس ہوئی۔

متعلقہ عنوان :