پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کا کوئی امکان نہیں: مائیکل وان کا طنز

muhammad ali محمد علی بدھ 16 مارچ 2016 22:46

پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کا کوئی امکان نہیں: مائیکل وان کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16مارچ۔2016ء) مائیکل وان نے طنز کیا ہے کہ پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق انگلش کپتان مائیکل وان کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم سے متعلق کیے گئے طنز پر پاکستانی کرکٹ شائقین کی جانب سے شدی ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی محفل کے دوران جب مائیکل وان نے پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق سے پوچھا کہ ان کے خیال میں کونسی ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتے گی؟ تو اس کے جواب میں مصباح الحق نے کہنا چاہا کہ پاکستان۔ تاہم مائیکل وان نے انہیں اس دوران ٹوک دیا اور طنز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ورلڈکپ جیتنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :