محمد حفیظ زیادہ نصف سنچریاں سکور کرنے والے ملکی بلے باز بن گئے

بدھ 16 مارچ 2016 23:57

محمد حفیظ زیادہ نصف سنچریاں سکور کرنے والے ملکی بلے باز بن گئے

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16مارچ2016ء ) تجربہ کار پاکستانی بلے باز محمد حفیظ سب سے زیادہ نصف سنچریاں سکور کرنے والے ملکی بلے باز بن گئے ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کیخلاف ورلڈ ٹونٹی میں محمد حفیظ نے اس فارمیٹ میں اپنی 9ویں نصف سنچری مکمل کرکے ساتھی کھلاڑی عمر اکمل کا 8ففٹیز سکور کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا ۔ 35سالہ محمد حفیظ اب تک پاکستان کے لیے 76میچز میں 22.66کی اوسط سے 1609رنز سکور کرچکے ہیں ۔