مڈل آرڈر بلے باز عمراکمل ایک ان چاہے ریکارڈکے مالک بن گئے

جمعرات 17 مارچ 2016 00:09

مڈل آرڈر بلے باز عمراکمل ایک ان چاہے ریکارڈکے مالک بن گئے

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16مارچ2016ء )پاکستانی مڈل آرڈر بلے باز عمراکمل ایک ان چاہے ریکارڈکے مالک بن گئے ۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹونٹی میں بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں عمر اکمل جارحانہ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے تو ان کے ٹی ٹونٹی کیریئر میں یہ 8واں موقع تھا جب انہوں نے سکورر کو کوئی زحمت نہیں دی،اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ مرتبہ 0پر آؤٹ ہونے کا کپتان شاہد آفریدی کا ریکارڈ بھی برابر کیا ،36سالہ شاہد آفریدی اب تک 95میچز میں پاکستان کی نمائدگی کرچکے ہیں جب کہ 25سالہ عمر اکمل 76میچز میں گرین شرٹس کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔