کراچی : سابق صدر پرویز مشرف کی دبئی روانگی ملتوی ، ای سی ایل سے نام تاحال خارج نہیں‌ ہو سکا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 مارچ 2016 10:37

کراچی : سابق صدر پرویز مشرف کی دبئی روانگی ملتوی ، ای سی ایل سے نام تاحال ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 مارچ 2016ء) :سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی ملتوی کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے کراچی سے دبئی روانہ ہونا تھا لیکن ناگزیر وجوہات کی بنا پروانگی ملتوی کی گئی۔سابق صدر پرویز مشرف نجی ایئر لائن کی پرواز اے کے 611 سے دبئی روانہ ہونے کے لیے ائیر پورٹ پر پہنچے جہاں انہیں اسٹاف کی جانب سے بتایا گیا کہ تاحال ان کا نام ای سی ایل سے خارج نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پرویز مشرف ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور انہوں نے بیرون ملک جانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی جس پر سسماعت کرتے ہوئے گذشتہ روز سابق صدر کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی ۔ دوسری جانب سابق صدر کی آمد کے پیش نظر دبئی میں ان کی رہائش گاہ پر صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے جبکہ دبئی میں ان کی رہائش گاہ کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :