مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی فتح پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے، رہنماء مسلم لیگ (ن) سکھر

جمعرات 17 مارچ 2016 10:54

سکھر ۔ 16مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع سکھر کے سینئر رہنماؤں دلاورخان اور سردار شہزاد عاصی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کی فتح وزیراعظم محمد نوازشریف کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ضلعی سیکریٹریٹ میں کارکنوں اور عہدیداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام جھوٹ اور منافقانہ سیاست سے تنگ آچکے ہیں، بدین کے حلقہ پی ایس 59 میں محمد اسمعیل راہو کی کامیابی سندھ میں تبدلی کا آغاز ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبے میں عوام کے مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے مسلسل اقدامات کر رہی ہے، سندھ کے عوام کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی محمداسمعیل راہو بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ اس موقع پر محمد یوسف ایڈوکیٹ،محمد کاشف عباسی اور فرح دیبا بلوچ بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :