شکارپور میں پولیو ٹیم پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، آصف علی زرداری
جمعرات 17 مارچ 2016 10:54
سکھر ۔ 16مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنیٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے شکارپور میں پولیو ٹیم پر حملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حکومت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ حملہ آوروں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں سخت سزا دلائی جائے۔
(جاری ہے)
سکھر میں پی پی پی پی چیئر مین ریجنل میڈیاآفس ہادی بخش بکھرانی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک کو پولیو سے پاک کرنے کی مہم میں شریک پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں جو آئندہ نسلوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے حکومت سندھ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز پر حملہ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آصف علی زرداری نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.