بیلجئیم میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 1شدت پسند ہلاک

جمعرات 17 مارچ 2016 10:58

برسلز ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) بیلجئیم میں 13 نومبر کے پیرس حملوں سے متعلق آپریشن کیا گیا جس کے دوران جھڑپ کے میں 4 پولیس اہلکار زخمی اور 1شدت پسندکو ہلاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

برسلز کے میڈیا کے مطابق بیلجئیم میں سیکورٹی فورسزنے 13 نومبر کوپیرس میں ہونے والے دہشت گردحملے کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے فورے کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ ماراجس میں جھڑپ کے دوران 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ 1 شدت پسند کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی نے بچوں کو بلدیہ کی عمارت میں تحفظ دیتے ہوئے علاقے میں واقع ایک اسکول اور ایک نرسری کو بھی بند کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق شدت پسندوں کے پاس لانگ بیرل اسلحہ موجود ہے اور انہیں گرفتار کرنے کے لئے کثیر تعداد میں پولیس اور فوجیوں کو علاقے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :