جرمنی میں نیو نازی گروہ کے خلاف کریک ڈاوٴن ،دفاتر سے اسلحہ برآمد

جمعرات 17 مارچ 2016 11:29

برلن ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) جرمن پولیس کالعدم انتہا پسند نیو نازی گروہ وولف وائز ٹیرر کریو کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر میں چھاپے مار رہی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا کہ دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اس گروہ کے خلاف کارروائی کے دروان اس نیو نازی تحریک کے کچھ دفاتر سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ جرمنی میں اس گروہ پر پابندی عائد ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ زیرزمین فعال اس گروہ کے افراد خفیہ طور پر کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :