شام سے فوج کا بڑا حصہ واپس بلانے سے بشار الاسد کمزور نہیں ہوں گے، روس
جمعرات 17 مارچ 2016 11:35
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) روس نے کہا ہے کہ شام سے فوج کا ایک بڑا حصہ واپس بلائے جانے سے صدر بشارالاسد کمزور نہیں ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی فوجوں کے شام سے انخلا سے صدر بشار الاسد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ روسی فوج کے واپس ہونے سے بشار الاسد کمزور نہیں ہوں گے۔
روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مغرب شام کو روس کے لیے نیا افغانستان قرار دینے میں ناکام رہا ہے۔(جاری ہے)
ماسکو وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ماریا زاخاروفا نے کہا کہ آئندہ ہفتے ماسکو میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری اور ان کے روسی ہم منصب سیرگئی لافروف کے درمیان اہم ملاقات ہوگی جس میں شام کے تنازع پربات چیت کی جائے گی۔خیال رہے کہ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے تازہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شام میں اتاری گئی روسی فوج کی دوسری کھیپ وطن واپس لوٹ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق روس نے الیوشن 76 اور سوخوی 25 نامی جنگی طیارے شام سے واپس بلالیے ہیں۔دوسری جانب شام سے روسی فوج کے انخلاء کو تنازع کا فیصلہ کن موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔ مبصرین کے خیال میں روسی فوج کی واپسی سے صدر بشارالاسد پر سخت دباوٴ پڑسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.