یمن کو دوسرا لیبیا نہیں بننے دیں گے، اتحاد کی بڑی کارروائیاں اختتام کے قریب ہیں، سعودی مشیر دفاع
جمعرات 17 مارچ 2016 11:35
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) سعودی وزیر دفاع کے فوجی مشیر اور عرب اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد عسیری نے کہا ہے کہ یمن میں اس اتحاد کی بڑی کارروائیاں اختتام کے قریب ہیں، تاہم یمن کو طویل المدت سپورٹ کی ضرورت رہے گی تاکہ وہ دوسرا لیبیا نہ بن جائے۔ریاض میں ایک مغربی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عسیری نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ہونے وساطت کاری کی کوششوں کے بعد سعودی عرب اور یمن کی سرحدی پٹی پر لڑائی کا سلسلہ تقریبا رک چکا ہے۔
سعودی عرب کے زیرقیادت اتحادی افواج میں کئی عرب ممالک شامل ہیں۔ اس اتحاد نے 26 مارچ 2015 کو یمن میں وسیع علاقے پر قبضہ کر لینے والے حوثی باغیوں اور ان کے حلیفوں کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔(جاری ہے)
اتحادی افواج کے مدد سے یمن کی سرکاری فوج ملک کے جنوب میں ایک بڑے حصے کو واپس لینے میں کامیاب ہو گئی اور اب وہ دارالحکومت صنعاء کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے۔
بریگیڈیئر جنرل عسیری کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت بڑے معرکوں کے اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ آئندہ مراحل میں یمن میں امن و استحکام کی واپسی اور ملک کی تعمیر نو شامل ہوں گے۔عسیری نے باور کرایا کہ یمن کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب مغربی افواج کے نقش قدم پر نہیں چلنا چاہتا جنہوں نے 2011 میں کرنل معمر قذافی کی حکومت ختم کرانے میں مدد کے لیے پہلے تو لیبیا میں فضائی حملے کیے اور پھر ملک کو پیچھے انارکی میں چھوڑ دیا۔عسیری کے مطابق ہم نہیں چاہتے کہ یمن دوسرے لیبیا میں تبدیل ہو جائے۔ اس لیے لازم ہے کہ ہم حکومت کو سپورٹ کریں اور ہر مرحلے میں اس کے ساتھ کھڑے ہوں یہاں تک کہ وہ امن و سلامتی کو برقرار رکھنے پر قادر ہوجائے۔اس سوال کے جواب میں کہ سعودی عرب کتنے عرصے تک یمن میں رہے گا۔عسیری کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں کہ ہم 30 روز میں مشکلات کو حل کر لیں۔انہوں نے واضح کیا کہ قبائل کی وساطت کاری کے نتیجے میں یمن اور سعودی عرب کے درمیان سرحدی علاقہ گزشتہ ہفتے سے پرسکون ہے۔ سعودی مشیر دفاع کے مطابق فائربندی سے یمنی دیہاتوں میں انسانی امداد بھیجنے اور بارودی سرنگیں ختم کرنے کا موقع میسر آیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.