اردن، بس کے حادثے میں 16 فلسطینی عازمین عمرہ شہید،36 ،زخمی ،شہدا کی تعداد میں اضافے کا امکان

جمعرات 17 مارچ 2016 11:35

عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) اردن کے جنوبی صوبی معان میں بس کے حادثے میں 16 فلسطینی عازمین عمرہ شہید اور 36 دیگر زخمی ہو گئے، زخمیوں میں کئی افراد کی حالت نازک ہے جس سے شہدا کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کے جنوبی صوبی معان میں ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 16 فلسطینی عازمین عمرہ شہید اور 36 دیگر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شہری دفاع کے سرکاری ترجمان فرید الشرع کے مطابق شہری دفاع کے اہل کاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو نکالا اور پھر ان کو معان کے سرکاری ہسپتال اور وادی موسی میں ملکہ راتبا العبداللہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔فرید الشرع نے مزید بتایا کہ سعودی عرب کی سرحد پر پہنچنے سے قبل اردن کے علاقے المدورہ میں یہ بس الٹ گئی. بس میں سوار تمام افراد عمرے کی ادائیگی کے لیے دیار مقدسہ جا رہے تھے۔شہری دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہونے کے سبب جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :