تحفظ نسواں‌قانون کا استعمال، شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 مارچ 2016 11:50

تحفظ نسواں‌قانون کا استعمال، شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی

وہاڑی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 مارچ 2016ء): تحفظ نسواں قانون کے استعمال پر وہاڑی کے رہائشی ایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق نامہ تھما دیا۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی کی رہائشی نسیم بی بی نے جسمانی تشدد کرنے پر اپنے شوہر خادم حسین کے خلاف دو دن قبل مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔

(جاری ہے)

جس پر پولیس نے پی پی سی کے سیکشن 151/107 کے تحت مقدمہ درج کر کے نسیم بی بی کے شوہر خادم حسین کو گرفتار کر لیا ۔ جس کے بعد منگل کو مقامی عدالت سے ضمانت کروانے کے بعد خادم حسین نے نسیم بی بی کو طلاق نامہ تھما دیا۔ خادم نے تشدد کے الزامات مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے موبائل فون کے غلط استعمال پرنسیم کی محض سرزنش کی تھی۔